ممتابنرجی کے ذریعہ جدید طرز کی آرام دہ بسوں کاافتتاح نیلے سفید دومنزلہ بسوں سے سیاح کولکاتا کاسفر کرنے کاموقع ملے گ
ا
کولکاتا12 اکتوبر:بہت حد تک لندن شہر میں سیاحت کے طرز پر ٹورزم کی عظمت کو بڑھاتے ہوئے اب سے شہر کولکاتا میں جدید طرز کے دومنزلہ نیلے وسفید رنگ کی بسیں دوڑتی نظر ّآئیں گی آئندہ سوموار کو نابنو سے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اسی طرح کے دوبسوں کاافتتاح بھی کریں گی ۔ حالانکہ ان دومنزلہ بسوں سے یومیہ مسافروں کو تو نہیں مگر سیاحوں کوشہر دیکھنے کااچھا موقع ملے گا۔ اسی مقصد کے تحت مغربی بنگال ٹورزم کمپنی نے90 لاکھ روپئے خرچ کرکے اسٹیج-4 ڈھانچے کا 45 لوگوں کے بیٹھنے والی دومنزلہ بسیں بنائی ہیں۔ آہستہ آہستہ دفتر نقل و حمل کی جانب سے 10 عدد بسیں چلائی جائیں گی ۔ اس نیلے و سفید بسوں میں ہرطرح کی جدید سہولتیں بھی سیاحوں کے لئے حاضر رہیں گی، جب کہ آرام دہ سیٹیں بھی ہوں گی اوریہ بس چار وں طرف سے فائبر گلاس کے گھیرے میں ہوگی۔
یادرہے کہ کولکاتا میں پہلی بار دومنزلہ بس 1926 میں چلائی گئی تھی جو ہوڑہ ، الٹاڈانگہ، بہالا، ڈنلپ کے کئی روٹ پرچل رہی تھی۔ پھر1990 کے بعد سے یہ تعداد گھٹتی گئی اور2005 میں دومنزلہ بسیں اچانک سے غائب ہوگئی۔
Comments are closed.