Take a fresh look at your lifestyle.

مودی حکومت”کھاﺅ ، کھاﺅ ، بچ کر کھاﺅ“ والی حکومت بن چکی ہے : کلیان بنرجی

بانکوڑہ ۔7دسمبر : بانکوڑہ میں مودی حکومت کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے ایم پی کلیان سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت کے وزیر اثر اب جو ترکیب چل رہی ہے وہ ہے” کھاﺅ، کھاﺅ ، بچ کر کھاﺅ“والی سرکار عروج پر ہے ۔اس بار اسمبلی الیکشن سے پہلے تمام ضلع میں بھاجپا اور ترنمول پارٹی کا سیاسی دور ہ جم کر چل رہا ہے دونوں پارٹی ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی میں لگے ہوئے ہیں ۔ کلیان بندو پادھیائے نے مودی پر یہ الزام لگایا کہ ان کی حکومت کوئلہ ۔ ریل اور پرواز کو اب نج کاری کرنے میں لگا ہوا ہے ۔ شری رام پور کے ایک سیاسی جلسے میں انہوںنے دبے لہجے میں شوبھندو کو لے کر کہا کہ جو جارہا ہے وہ جائے ، آخری لمحے میں مزے اڑا کر جانا غیر اخلاقی ہے ۔ اس کے بعد گورنر کے خلاف بھی منہ کھولا اور کہا کہ گورنر صاحب اس وقت بھاجپا اور ایک طبقے کے بدعنوان کاروباریوں سے ملے ہوئے ہیں ترنمول پارٹی کے ماہرقانون ایم پی کلیان بنرجی نہایت ہی منھ پھٹ ہیں اور بدعنوان و ریاکار لیڈروں کو خاطر میں نہیں لاتے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.