Take a fresh look at your lifestyle.

موسمیاتی تبدیلی بہت بڑا خطرہ یوم ارض کے موقع پروزیر اعلی کا اظہار خیال

 

کولکاتا22 اپریل: کورونا وائرس کی وبا کو انسانی تہذیب کی تاریخ کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے ، ریاستی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بدھ کے روز لوگوں کو متنبہ کیا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا خطرہ ہے جو بڑھتا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی نے ٹویٹ کیاکہ آج ارتھ ڈے ہے۔ ہمارا سیارہ انسانی تاریخ کا ایک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ۔ کرونا کی وبا کے بحران نے پوری دنیا کوپریشان کردیا ہے۔ لیکن ایک اور بڑا چیلنج ہمارے سامنے کھڑا ہے اور وہ ہے موسم کی تبدیلی۔ اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ، ہم سب کو مل کر لڑنے اور اپنے اس خوبصورت سیارے کو بچانے کی ضرورت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.