Take a fresh look at your lifestyle.

مکل رائے کے استقبالیہ میں دلیپ گھوش قصداً غیر حاضر

کولکاتا۔5اکتوبر: بی جے پی کا قومی نائب صدارت کا عہدہ مکل رائے کے حصے میں آگئی ہے ۔ اس پوسٹ پر بحالی کے بعد انہیں بنگال بھاجپا نے گرما گرم استقبالیہ بھی دیا مگر اس خیر مقدمی تقریب میں ریاستی صدر دلیپ گھوش غیر حاضر رہے ۔ ان کی اس طرح کی سرد مہری وغیر حاضری پر زبردست چہ میگوئیاں بھی شروع ہوگئی بعد میں اے آئی سی سی آر نے بھی مکل رائے کو استقبالیہ دیا اور اس استقبالیہ تقریب میں وجے ورگیہ ، آر بند مینن ، سپن داس گپتا ، بھارتی گھوش سمیت کئی بڑے لیڈر ان بھی آئے ہوئے تھے ۔ ا س دن استقبالیہ منچ سے مکل رائے نے 2021کے اسمبلی الیکشن کو ”خاص کر “ اپنا موضوع بحث بنایا ، اس دن بھی دلیپ گھوش اس تقریب سے غیر حاضر رہے کیونکہ وہ پارٹی کے ضروری کاموں سے مشرقی مدنا پور گئے ہوئے تھے ۔ پہلے جو ریاستی بھاجپا کی طرف سے جو استقبالیہ دیا گیا تھا اس میں دلیپ بابو قصداً غیر حاضر تھے ۔ مگر دوسری تقریب میں بھی نا ہونے پر سیاسی گلیاروں میں اس کو سنجیدگی سے لیا گیا اور کانا بھوسی شروع ہوگئی دلیپ اور مکل کی سیاسی رتبے پر اب مرکز ی حکومت کی طرف سے دونوں میں جو بھی امتیاز برتا گیا ۔ وہ الگ مگر ان دونوں لیڈرن کے درمیان سب کچھ کھل کر سامنے آگیا ہے تاہم مکل رائے نے بس اتنا ہی کہا کہ مودی جی بنگال میں بھاجپا کی برتری دیکھنے کے خواہاں ہیں اب کون چھوٹا ہے اور کون بڑا اس سے ہمیں کچھ لینا دینا نہیں۔ ہم لوگوں کا بس یہی کام ہوگا کہ بنگال میں بھاجپا کا پرچم بلند ہو ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.