Take a fresh look at your lifestyle.

مہیش تلہ: وین سے نیچے گر کر دو بھائیوں کی موت

مہیش تلہ ۔14ستمبر: گاڑی میں جاتے ہوئے فلائی اوور میں گاڑی سے گر جانے کی وجہ سے دو بھائیوں کی موت واقع ہوگئی۔ جنوبی 24پرگنہ کے میش تلہ میں فلائی اوور میں یہ حادثہ رونما ہوا جس میں ندکھالی بلا پور کا باشندہ ایک چھوٹے سے وین میں ڈاب بھر کر کولکاتا کی طرف جارہا تھا کہ اچانک گاڑی میں لگے جھٹکے سے دو بھائی جو بیٹھے ہوئے تھے وہ گاڑی سے اچھل کر فلائی اوور سے نیچے گر پڑے ۔ اس وقت گاڑی بج بج ٹرنک روڈ پر تھااور گاڑی سے نیچے گرنے سے دونوں بھائی کی موقع واردات پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔ بتایا گیا کہ گاﺅں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد تھے اور جب اسکی خبر متوفیوں کی ماں کو ملی تو وہ بیہوش ہوکر گر پڑی اور اسے لوگوں نے اسپتال تک پہنچایا جہاں اس کی حالت بہت ہی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ جن دو بھائیوں کی موت ہوئی ان میں اسحاق اصغر (35) اسحاق اختر (32) ہیں ۔ ان کے دیگر دوبھائی اپنی ماں کو لے کر اسپتال گئے ہیں جہاں اسے ای ایس آئی اسپتال میں بھر تی کیا گیا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.