Take a fresh look at your lifestyle.

میدا ن کو سر سبز و شاداب رکھنے کیلئے کورٹ نے کمیٹی بنائی

کولکاتا۔ 24دسمبر : بریگیڈ پریڈ گراﺅنڈ سمیت میدان کے وسیع و عریض سر سبز و شادابی کو برقرار رکھنے کیلئے اور ان کی حفاظت کے لئے ہائی کورٹ نے ایک کمیٹی کی تشکیل دی ہے عدالت کو اب میدان کی سر سبز و شاداب کی فکر لاحق ہوئی ہے ۔ کورٹ کے جج سنجیو بندو پادھیائے و ارجیت بندو پادھیائے نے ڈویژن بنچ نے ریاست کے ایڈو کیٹ جنرل و مرکز کی طرف سے اضافی سلیسیٹر جنرل کو یہ ہدایت دی ہے کہ ریاست کے اعلیٰ عہدے کے ذمہ دار و فوج کے منظم کار کی اشتراک سے ایک منصوبہ تیار کیا جائے گا جس کے تحت میدان کو روزانہ سر سبز شاداب رکھا جائے گا اور اس کی پوری ذمہ داری سے نگرانی ہوگی ۔ یہ نگرانی میدان میں استادہ تنبو سے لے کر شہید مینار تک ہوگی مشرق جانب چورنگی دکھن جانب سرکلر روڈ میں روزانہ صاف صفائی ہوتی رہے گی اس صاف صفائی کیلئے آئندہ کورٹ میں سماعت 15دنوں کے بعد ہوگی اسی دن سارے پروگرام کا حتمی فیصلہ بھی ہوگا کہ کیسے یہ کام انجام دیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.