Take a fresh look at your lifestyle.

ناقص سامان دینے پر آئی سی ڈی ایس مرکز کیخلاف مظاہرہ

مالدہ ،21،اپریل: مالدہ ضلع میں والدین نے آئی سی ڈی ایس سنٹر میں کم اور ناقص اناج کی فراہمی کےخلاف شدید احتجاج کیا۔اولڈ مالدہ بلاک کے ساہاپور کی دشرتھ کالونی میں آئی سی ڈی ایس سنٹر میں آج کافی تناو¿ دیکھا گیا۔مظاہرین آئی سی ڈی ایس مرکز پر الزام عائد کررہے تھے کہ بچوں کو ناقص معیار اور کم مقدار میں اناج دیا گیا ہے۔پولس کی مداخلت کے بعد معاملہ حل ہوگیا۔ احتجاج کرنے والے والدین کا کہنا تھا کہ آئی سی ڈی ایس سنٹر میں بچوں کو دیئے گئے چاول ، دال اور آلو ناقص معیار کے ہیں۔ صرف یہی نہیں اناج کو مقررہ مقدار سے کم دیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کل سے آئی سی ڈی ایس سنٹر میں بچوں کو کھانے کی دالیں دی جارہی ہیں۔ آج صبح ، جب والدین کھانا لینے پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ 2 کلو چاول کی بجائے 1 کلو 600 گرام چاول اور 2 کلو آلوکی جگہ 1 کلو 800 گرام آلو دیا جارہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اول ناقص اور کمتر معیار کا بھی ہے۔اس کے بعد لوگوں نے سامان لینا چھوڑ دیا اور احتجاج شروع کردیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت انہیں اچھے معیار کا سامان مہیا کرتی ہے لیکن آئی سی ڈی ایس سنٹر کے ملازم جان بوجھ کر انہیں کم اور گھٹیا سامان دے رہے ہیں۔ دوسری جانب ، آئی سی ڈی ایس مرکز میں مظاہرے کی اطلاع ملنے کے بعد مالدہ پولس اسٹیشن کی پولس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پالیا۔اسی کے ساتھ ہی ، آئی سی ڈی ایس سنٹر کے عملے نے اناج کی کم مقدار دینے کے الزامات کی تردید کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.