Take a fresh look at your lifestyle.

ندیا میں وزیر اعظم کا جنم دن منایا گیا

ندیا ۔ 17ستمبر : ندیا ضلع کے شانتی پور شہر میں ایک نمبر بلاک بی جے پی ورکرس کی جانب سے آج وزیر اعظم نریندر مودی کا جنم دن منایا گیا ۔ اس موقع پر بی جے پی حامیوں نے شانتی پور اسٹیٹ جنرل اسپتال میںجاکر وہاں کے زیر علاج مریضوں میں پھل کی تقسیم کی اور کیک کاٹ کر انہیں تقسیم کیا۔ اس کے علاوہ شانتی پور میں مختلف مقامات میں غریب اور بے کش لوگوں میں خوردنی اشیاءتقسیم کی ۔ شانتی پور ایک نمبر بلاک کے بی جے پی ورکرس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے بہت ہی خاص ہے کیونکہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا جنم دن ہے اور اس دن ہم نے غریبوں میں کھانا اور مریضوں میں پھل تقسیم کرکے انسانیت کا فرض ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.