Take a fresh look at your lifestyle.

نوجوان کی جھولتی لاش ملی

ماتھا بھانگا،27،جون : کوچ بہار ضلع کے ماتھابھانگا دو نمبر بلاک پردوبی گرام پنچایت کے اسپتال پاڑا سے ملحق علاقے میں ایک نوجوان کی لاش پرجھولتی ہوئی ملی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق نوجوان کی لٹکی لاش جمعہ کی رات ایک درخت پر نظر آئی۔ متوفی کی شناخت لکشمن برمن (27) کے نام سے ہوئی ہے۔ جیسے ہی واقعے کی اطلاع ملی پورے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ اس نوجوان کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شاید نوجوان خاندانی تنازعہ کی وجہ سے اس انتہائی قدم کو انجام دیا ہو۔ اسی دوران ، تھانہ گھکساڈانگا تھانہ کی پولس نے گذشتہ رات نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.