Take a fresh look at your lifestyle.

نومبر 26 2020 میں ملک گیر ہڑتال کی کامیابی پرنے مبارکباد دیAIUTUL

کولکاتا، 30 نومبر:ریاستی اے آئی یوٹی سی کے جنرل سکریٹری اشوک داس نے بتایاکہ 26 نومبر کو جو10 ٹریڈ یونین کی جانب سے پورے ملک میں ہڑتال کسان بل کے خلاف بلایاگیا تھا اس کااثر رائیگاں نہیں گیا پورے ملک کے کسانوں نے اس بند کا کھل کرحمایت کیا۔ یاد رہے کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کے خلاف جو بل کو پارلیمنٹ میں جاری کیا وہ دراصل کسانوں کی زندگی تباہ کرنے والا بل تھا۔ اس سے کسانوں کو فائدہ کم کارپوریٹ و سرمایہ داروں کومنافع زیادہ ہوگا اس کو لے کر26 نومبر کو AIUTUL نے ملک گیر ہڑتال کیا تاکہ اس کسان بل میںنظر ثانی ہو۔ کسانوں کی یہ تحریک تھمنے والی نہیں بلکہ مودی کے ایوان میں ہلچل مچانے کے لئے ہے۔ اگرمودی حکومت اس بل کوواپس نہ لیاتوپھریہ سلسلہ دراز رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.