Take a fresh look at your lifestyle.

نیو مارکٹ کے اطراف میں کرسمس اسٹال پر پابندی

کولکاتا۔ 16دسمبر ۔ بڑے دن و کرسمس کے آمد کا کچھ دن رہ گیا ہے مگر اس بار نیو مارکٹ کے قرب و جوار میں کرسمس کا پودا ، شانتا کھلونے و ہر قسم کے رنگین بلب اب نہیں دیکھے جائیں گے کولکاتا میونسپل کارپوریشن نے کوویڈ۔ 19کے عتاب کی وجہ سے اس طرح کے اسٹال پر پابندی عائد کردی ہے ۔ گرشتہ عارضی طور پر اسٹال 60برسوں سے نیو مارکٹ کے اطراف میں لگایا جاتا تھا ۔ جو دسمبر سے شروع ہوکر 2جنوری تک کرسمس اور بڑے دن کی یاد تازہ کرتی تھی اس بار میونسپل کارپوریشن نے سمپرک مول کے سامنے کچھ عارض اسٹال لگانے کی اجازت دی ہے ۔ 90برس کا جائنر جو روایت کے مطابق اس مقام پر عارضی بازار لگاتا تھا مگر اس بار ضعیفی کی وجہ سے اس نے بھی اس سے ہاتھ اٹھا لیا۔ ان کی بیٹی نے بھی یہی کہا کہ اس وبائی مرض کے پھیلنے کے ڈر سے اس نے بھی اسٹال لگانے سے پرہیز کیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.