Take a fresh look at your lifestyle.

وائٹ ٹی شرٹ اور ٹوپی شوبھندوادھیکاری کے حامیوں کی ’سیاسی شناخت‘

کولکاتا،18دسمبر:سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور ایک سی رنگ کی ٹوپی شوبھندوادھیکاری کے حامیوں کا ترنمول کانگریس چھوڑنے کا سیاشناختببن گئی ہے۔ ٹوپی میں لکھا ہے’ہم دادا کے چیلے‘ہیں۔ یہ ٹوپی بالکل اسی قسم ہے جیسی دہلی میں ’عام آدمی پارٹی ‘کے حامی پہنتے ہیں۔ فیشن ماہرین کا کہنا ہے کہ شوبھندوکے حامیوں نے ہزاروں کی بھیڑ میں خود کو مختلف کرنے کےلئے یہ طریقہ اختیار کیا ہے۔
شوبھندونے ماضی میں اپنی ساری میٹنگوںمیں ، جہاں ان کے حامی اس لباس میں نظر آئے ہیں۔ انہوں نے سینے پر سبز رنگ کا بیج بھی لگایا۔ چونکہ شوبھندونے اب ترنمول کانگریس کو خیرباد کہہ دیا ہے ، لہٰذا اب ان کے حامی سبز بیج لگانے کے بارے میں شکوک و شبہات میں مبتلا ہیں کیونکہ سبز رنگ ترنمول کی شناخت ہے۔
شوبھندوکے بی جے پی میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے ، لہٰذا اگر بیج کا رنگ بھگوا میں بدل جائے تو اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہونی چاہئے۔ غور طلب ہے کہ یہ ٹی شرٹس ، ٹوپیاں اور بیج مشرقی مدناپور ضلع کے مختلف مقامات بشمول ہلدیہ ، تملوک ، کانتھی ، کولا گھاٹ میں گرم کیک کی طرح فروخت ہورہے ہیں۔
شوبھندوکے ایک حامی نے کہا ’لوگ شوبھندوادھیکاری کو پسند کرتے ہیں لہٰذا ان کی اتنی فروخت ہو رہی ہے۔ یہ اشیاءاب ہماری پہچان بن چکی ہیں۔ شوبھندوادھیکاری بڑے پیمانے پر قائد ہیں۔ وہ ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود میں مصروف رہتے ہیں ، اسی لئے ہم ان کی پیروی کرتے ہیں‘۔
شوبھندوجہاں بھی جائے گا ، ہم سب اس کے ساتھ ہوں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شوبھندو کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ، ہلدیہ ہیلی پیڈ گراو¿نڈ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ سبھی سفید رنگ کی ٹی شرٹس ، ٹوپیاں اور بیجز لگائےہوئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.