Take a fresh look at your lifestyle.

وزیراعلیٰ 12 ستمبر کے بعد مکمل لاک ڈاون کے خلاف

کولکاتا،9،ستمبر: مرکزی حکومت کے انلاک 4.0 ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنگال حکومت نے پہلے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق سوموار کو مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ کردیا۔ اس کے بعد لاک ڈاو¿ن 11 اور 12 ستمبر کو کیا جانا ہے۔ ادھر ریاستی حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ 12 ستمبر کے بعد ریاست بھر میں کوئی لاک ڈاو¿ن نہیں ہوگا۔در حقیقت مرکزی وزارت داخلہ نے انلاک 4.0 رہنما خطوط میں واضح طور پر کہا ہے کہ مرکز سے مشاورت کے بعد ہی کنٹینمنٹ زون کے باہر لاک ڈاو¿ن لاگو کیا جاسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس سے قبل مرکز کے اس فیصلے کی سختی سے مخالفت کی تھی کہ مرکز ریاستوں میں لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا تھا کہ صرف ہدایات جاری کرنا ہی کافی نہیں ہے کیونکہ قوانین پر عمل درآمد کرنے کا اختیار ریاستی حکومت کی ہے اور انہیں اعتماد میں لیا جانا چاہئے۔ ممتا نے کہا تھا کہ اس سے قبل مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط میں ، ریاستوں کو کرونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن نافذ کرنے کے لئے چھوڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ 7 ، 11 اور 12 ستمبر کو بنگال میں لاک ڈاو¿ن ہوگا کیونکہ ریاستی حکومت پہلے ہی اس کا اعلان کر چکی ہے اور اس کے بارے میں مرکزی وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔لیکن اب ریاستی حکومت کا لہجہ قدرے نرم ہوگیا ہے۔ ریاستی سکریٹریٹ نبانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 ستمبر کے بعد پوری ریاست میں مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ نہیں کیا جائے گا۔ریاستی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ بنگال میں کرونا اب آہستہ آہستہ کنٹرول میں آرہا ہے۔ کنٹینمنٹ زون میں 30 ستمبر تک لاک ڈاو¿ن کا اعلان ہوچکا ہے۔ایسے میں اگر سب کچھ ٹھیک چلتا ہے تو پھر مکمل لاک ڈاو¿ن نافذ نہیں ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.