Take a fresh look at your lifestyle.

ٹرین کی زد میں آکرنا معلوم دوشیزہ کی موت

کھوری باڑی ،9اکتوبر:کھوڑی باڑی تھانہ کے تحت علاقہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک نا معلوم دوشیزہ کی موت واقع ہو گئی۔ یہ واقعہگزشتہ رات دیر گئےپیش آیا۔ مرنے والے کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق جمعرات کو مذکورہ لڑکی ریلوے لائن کراس کر رہی تھی اور وہ نشے میں تھی۔ اسی دوران سلی گوڑی سے کٹیہار جانے والی ایک مال گاڑی گزر رہی تھی جس کے زد میں آکر لڑکی موقع پر ہی فوت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریلوے پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نارتھ بنگال میڈیکل کالج اور اسپتال بھیج دیا۔ پولیس پورے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.