کولکاتا،20اکتوبر: کوویڈ-19 کے مخدوش ماحول میں ہائی کورٹ نے تمام پوجا کمیٹیوں کو ہدایت جاری کر دی کہ وہ پوجا پنڈال کے باہر نو انٹری کا بورڈ یقینی طور پر لگا دیں۔ ایسا آرڈر کلکتہ ہائی کورٹ نے پورے34,000 درگا پوجو کمیٹیوں کو دیا پوری ریاست میں بشمول تین ہزار کولکاتا کی پوجا کمیٹیوں کو بھی۔ اب درگا پوجا منانے والوں کے اندر مایوسی و ناامیدی زیادہ دیکھی جا رہی ہے کیونکہ کے باہر سے درگا کی مورتیوں کا جو نظارہ کرنے کی امید تھی اب وہ جاتی رہی کیونکہ پوجا پنڈال کے باہر نو انٹری کا بورڈ عقیدتمندوں کو اندر جانے سے روک دے گا۔ بڑے پنڈال میں10 میٹر تک کی دوری اور چھوٹے پنڈال کے لئے پانچ میٹر کی دوری رہے گی۔ کورٹ نے اس پر سختی سے کار بند ہونے کی ہدایت بھی دیدی ہے۔ علاوہ ازیں پوجا کمیٹیوں کے 15 سے 25ممبرا ہی پوجا پنڈال کے اندر آجا سکتے ہیں ہائی کورٹ نے حالیہ کوویڈ-19 میں بڑھوتری کو دیکھنے کے بعد ہی ایسا فیصلہ لیا ہے کورٹ نے مارکیٹ اور شاپنگ مال میں بھیڑ لگانے پر سختی سے ہدایات جاری کر دی ہے لوگوں کو ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی دوری نبھانے پر بھی زور دیا ہے۔
ایک منفی پہلو بھی اس پابندی کے بعد دیکھی جائے گی چھوٹے چھوٹے کاروبار جو فٹ پاتھ پر اپنا خوانچہ ڈالا لگا کر چٹ پٹی،پھچکا، دہی بڑا، مسالہ ڈوسا وغیرہ بیچتے ہیں ان کے کاروبار پر اوس پڑجائے گا جب لوگ ہی باہر نہ نکلیں گے تو پھر ان کے کاروبار چلے گا کیسے اس بار تو فٹ پاتھ پر ریڈی میڈ گارمنٹ بیچنے والوں نے بھی سرپر ہاتھ رکھ لیا ہے متوسط طبقے کا روبار کرنے والوں کے چہرے اداس دکھ رہے ہیں۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments are closed.