Take a fresh look at your lifestyle.

پولس نے ڈنڈے سے مار کر راہگیروں کو کھدیڑا

کولکاتا،23جولائی:ہفتہ وار لاک ڈاو¿ن کے پہلے دن پولس نے ذبردست طریقے سے سڑکوں پر اتر کر مہم چلائی۔ شہر کے ہر علاقے میں کولکاتا پولس نے عوام پر نگرانی رکھتے ہوئے لاک ڈاو¿ن کو پوری طرح سے کامیاب بنایا۔ شمالی کولکاتا کے راجہ بازار ، کالج اسٹریٹ، بڑ بازار، شیام بازار سمیت متعدد بازاروں اور چوراہوں میں پولس نے عوام پرسخت نظر رکھی۔ اس دوران جو بھی شخص سڑک پر نظر آیا تو اس سے پوچھ تا چھ کی گئی اور گھر سے نکلنے کی وجہ دریافت کی گئی۔ مرکزی کولکاتا کے نیو مارکیٹ علاقے سمیت انٹالی علاقہ ، پارک سرکس ، جادب پور ، جودھ پور ، پاٹولی ، ای ایم بائی پاس ، خضر پور، ٹالی گنج ، گڑیا ہاٹ ، گارڈن ریچ سمیت شہر کے تقریباً تمام حصوں میں پولس نے زبردست مہم چلائی۔اس دوران ہر راہگیر سے گھر دے باہر نکلنے کی وجہ پوچھی گئی اور وجہ ٹھوس نہ ہونے پر پولس نے شہر کے لوگوں پر خوب ڈنڈے بھی برسائے۔ کہیں پر لوگوں سے اٹھک بیٹھک کراءگئی تو کہیں پر۔ کولکاتا کےساتھ ساتھ اضلاع میں بھی بنگال پولس نے زبردست مہم چلائی اور بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے والوں کے ساتھ سختی بھی برتی۔ اضلاع میں بھی ہگلی، ہوڑہ ، بردوان، مرشدآباد، شمالی اور جنوبی 24پرگنہ ، ندیا، شمالی اور جنوبی دیباج پور سمیت تمام اضلاع میں پولس نے ہر ممکن کوشش کی اور آج کے لاک ڈاو¿ن کو مکمل کامیاب بنایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.