مالدہ ،7،مئی: جمعرات کے روز مالدہ پولیس اسٹیشن اور اولڈ مالدہ بلدیہ کی مشترکہ کوششوں سے ، پرانے مالدہ شہر میں پھنسے تقریباً 450 مرد اور خواتین کو انکے گھروں میں واپس بھیجنے کا انتظام کیا گیا ۔ معلومات کے مطابق یہ نوجوان مرد اور خواتین جو مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں ۔ پرانے مالدہ میں ایک نیٹ ورک کے کاروبار سے وابستہ تھے۔ کورونا وائرس کے اچانک ملک بھر میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے وہ سبھی اولڈ مالدہ میں پھنسے گئے تھے۔ ان لوگوں کو طویل عرصے سے چل رہے لاک ڈاون کے دوران بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان سب کو پیسے کی کمی کی وجہ سے کھانے پینے کے بحران کا سامنا تھا۔ اس دوران مالدہ تھانے کی پولس اور اولڈ مالدہ بلدیہ کے عہدیداروں سے اطلاع موصول ہوئی۔ پولس اور میونسپلٹی کی کاوشوں کی وجہ سے ان سب کو منگل باڑی چورنگی روڈ سے نجی بسوں کے ذریعہ اپنے اپنے گھروںکےلئے بھیج دیا گیا۔ دوسری طرف گھر لوٹتے ہوئے ان لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اس کےلئے پولس اور میونسپل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.