Take a fresh look at your lifestyle.

پولیس نے 59 لوگوں کو ماسک نہ پہننے پر کولکاتا سے گرفتار کیا

کولکاتا 27اپریل: پولیس ذرائع سے ملی خبر کے مطابق آج دوپہر بارہ بجے تک پولیس نے کلکتہ شہر سے لا ک ڈ اﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے 137 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ان میں سے کئی ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے بغیر ماسک پہن گھر سے نکل پڑے تھے۔ ایسے لوگوں کی تعداد پولیس نے 62 بتائی ہے۔جبکہ آج 14 گاڑیاں پولیس نے ضبط کی ہے جو لوگ ڈاو¿ن کے خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلے تھے۔ پولیس لاک ڈ اون کے خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر رہی ہے۔پولیس کے بار بار کہنے کے بعد بھی لوگ لا ک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نکل رہے ہیں۔ پولیس نے سختی سے بلا اجازت گھر سے نکلنے لوگوں کو منع کیا ہے۔واضح ہو کہ کلکتہ کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔گزشتہ کل کولکاتا پولیس نے مجموعی طور پر 202 افراد کو شہر سے گرفتار کیا اور 4 گاڑیاں ضبط کی جبکہ 59 افراد کو اس لئے گرفتار کیا گیا کیوں کہ ان لوگوں نے ماسک نہیں پہن رکھے تھے۔ 9 ایسے لوگوں کو بھی پولیس نے گرفتار کیا جو راستہ چلتے تھوک رہے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.