سلی گوڑی 16 ستمبر: پچھم بنگ انےن سمےتی نے بدھ کے روز سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر اشوک بھٹاچاریہ کو بیوہ الاو¿نس ، عمر رسیدہ الاو¿نس سمیت متعدد مطالبات کے لئے ایک میمورنڈم سونپا۔ اس سے قبل تنظیم کی جانب سے شہر میں ایک ریلی نکالی گئی تھی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں کے چکر لگاتے ہوئے کارپوریشن آفس پہنچی۔ تنظیم کے صدر دلیپ سنگھ نے کہا کہ ان کی تنظیم غریب عوام کے مفاد کے لئے مسلسل احتجاج کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میونسپل کارپوریشن پچھلے کچھ مہینوں سے غریبوں کو الاو¿نس نہیں دے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ان لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے جلد از جلد ان کے الاو¿نس دےنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بعدازاں ان مطالبات کے بارے میں تنظیم کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر اشوک بھٹاچاریہ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔
Comments are closed.