جلپائی گوڑی ،22،اپریل:بدھ کے روز جلپائی گوڑی ضلع کے ڈوارس نورا دریا چائے باغ میں ایک چیتادرخت پر چڑھ گیا۔ جس کے بعد عالاقائی سطح پر لوگوں میں دہشت پھیل گئی ۔اس کے باوجود ایک بڑی تعداد میں لوگ اسے دیکھنے پہنچے ۔دوسری طرف لاک ڈاو¿ن کے درمیان چائے باغ کے درخت پر تیندوے کے چڑھنے کی اطلاع ملتے ہی وائلڈ لائف اسکوائڈ کی ٹیم اور بیرپاڑاتھانہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پانا شروع کردیا۔ معلومات کے مطابق بدھ کے روز مال بلاک کے کملائی گرام پنچایت کے تحت نوراندی چائے باغ کے 16 نمبر کے حصے میں ایک درخت پر چیتا کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ چیتا کے پیڑ پر چڑھتے ہوئے دیکھ کر قریبی علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ وہاں پہنچ گئے۔ یہاں محکمہ جنگلات کی ٹیم اور پولس بھی موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پانا شروع کردیا۔ چیتے کو نیچے لانے کی کوشش میں محکمہ جنگلات اور پولس کے جوان کوشاں ہوگئے۔
Comments are closed.