Take a fresh look at your lifestyle.

کانگریس کے معمر رہنما رنجن بیرا نہیں رہے

ہلدیہ6 اکتوبر:کانگریس کے معمر لیڈر 81 برس میںاس جہان بانی سے رخصت ہوئے، نرنجن بیرا جوکافی دنوں سے علیل تھے ۔ اس سے پہلے وہ سوموار کی صبح کو باتھ روم میں پاﺅں پھسل جانے سے گرگئے تھے جس کی وجہ سے ان کے سرپرگہری چوٹ آئی تھی۔ یہی وجہ تھی ان کی موت کی۔
وہ جہاں ایک پڑھے لکھے انسان تھے تو دوسری طرف وہ سیاست میں بھی گھاگ تھے ۔ ان کے ذریعہ ہی گاﺅ ں کے لاتعداد نوجوان لڑکے و لڑکیوں تعلیم کے میدان میں جگمگائے، نیز انہوں نے کمبھ چک ہائی اسکول اورایک انگلش میڈیم اسکول کابھی قیام کیاتھا، پھر60 کی دہائی میںانہوں نے سیاست میں قسمت آزمائی کی توالوک چکرورتی جیسے مایہ ناز سیاسی ہستی کاہاتھ پکڑکر اس میدان میں قدم رکھا ، وہ تاحیات کانگریس کے وفادار رہے۔ کئی بار وہ پنچایت سمیتی کے ساتھ جڑے رہے۔1993 میں بجلی شعبے کے صدر کے عہدے پرپہنچے ان کی موت سے سیاسی محل میں کافی سوگواری دیکھی گئی۔ ان کے مقلد سنتوش گوسوامی، رگھوناتھ کمیلا، سکھ دیو جانا و دیگر ان ان کی آخری رسومات میںشامل تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.