کولکاتا,16اپریل:کولکاتا۔میڈیکل کالج کے بعد اب این ار ایس اسپتال میں ایک مریضہ کا کرونا سے متاثر ہونے کی اطلاع کے بعد یہاں کا زچہ ڈپارٹمنٹ اور لیبر روم بند کر دیا گیا ہے۔ا س مریضہ کے رابطے میں آنے والے دوسرے مریضوں کے تعلق سے محکمہ صحت کی جانب سے اب تک کوئی سرکای ہدایت نہیں آئی ہے۔اطلا ع کے مطابق اس مریضہ کو سوموار 13اپریل کو این ار ایس کا لیبر روم میں لایا گیا تھا۔وہاں اسے ایک لڑکے کی ولادت ہوئی اس کے بعد ہی اس مریضہ کا کرونا سے متاثرہونے کاپتہ چلا۔بدھ کو اس کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔اس کے بعد ہی زچہ اور بچہ کو ایم ار بانگور اسپتال میں بھیج دیا گیا ہے۔این ار ایس کا زچہ خانہ اور لیبر روم بند کر دیا گیا ہے۔ان دونوں جگہوں کو سینیٹائز کیاگیا ہے۔گذشتہ اتوار کی رات سے این ار ایس اسپتال کا جینس میڈیشن وارڈ او کریٹیکل کیئر یونٹ کو بند کرد یا گیا ہے۔کئی دن بعد میڈیشن وارڈ چالو ہوا تھا۔ جمعرات سے عوام کے لئے جینس میڈیشن وارڈ کھول دیا گیا ہے۔ کریٹیکل کیئر یونٹ یعنی سی سی یو بھی کھول دیا گیا ہے۔ لیکن اب این ار ایس کا ذچہ خانہ اور لیبر روم بند کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.