Take a fresh look at your lifestyle.

کسان بل پر ملک گیر ہڑتال کے تناو میں نڈا کی بنگال آمد

کولکاتا،7دسمبر:اب جبکہ کسان بل کو لے کر پورے ملک میں8دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے تو9دسمبر کو بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا یہاں پہنچ رہے ہیں اس وقت کسان بل کو لے کر بنگال کی تین بڑی پارٹیاں ترنمول کانگریس، بایاں محاذاور کانگریس کے علاوہ جتنی بھی ذیلی سیاسی پارٹیاں ہیں سبھوں نے 8دسمبر کو کسان بل کے خلاف متحد ہو کر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے اب اسی بل کی صفائی دینے 9دسمبر کو جے پی نڈا بنگال میں آرہے ہیں۔ در اصل ان کی عقابی نگاہیں آئندہ اسمبلی الیکشن پر موکوز ہیں اور بنگال پر اپنا تسلط بر قرار رکھنے کے لئے بھاجپا بنگال میں اپنی سیاسی پیش قدمی کو بڑھاتے ہوئے ہیں۔ بنگال میں اسمبلی الیکشن 2021 کو لے کر بنگال میں بی جے پی کے اراکین و حامیوں میں جوش ہے اور وہ دوارے دوارے مودی کی ترقیاتی کاموں کو بیان کر کے بی جے پی کو کامیاب بنانے کے لئے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتے نظر آرہے ہیں اس کے برخلاف ترنمول حکومت اب دوارے سرکار لے کر در وازے در واے پہنچ کر بی جے پی کی بری نیت کو اجاگر کر رہے ہیں ترنمول کانگریس بلاک ، بلاک، ضلع ضلع میں کیمپ لگا کر لوگوں کے مفادات کے لئے دوارے سرکار کو مزید متحرک کرنے میں لگی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.