کولکاتا یکم دسمبر: سی بی آئی کے مطابق پڑوسی ریاست کے کوئلہ مافیا سے ناجائز تعلقات انوپ مانجھی عرف لالہ کارہاہے۔ لالہ کے گھر پر افسران نے چھاپہ مارا تواس کے مکان سے 20 ہزار نقدی بازیافت ہوئی۔ اے سی ایل کاسیکوریٹی انچارج دھننجئے رائے کے مکان سے لگ بھگ5 لاکھ روپئے برآمد ہوئے۔ بقیہ روپئے ای سی ایل کے افسر کے گھر سے ان میں ساری رقموں کی تفصیلات سی بی آئی عدالت میں جمع کرنے کو ہے۔ اسی دوران ملزمان کی رقموں کی فہرست بھی تیارکی جارہی ہے۔ غیرقانونی کوئلے کی اسمگلنگ میںشامل لالہ کی تلاش جاری ہے۔ تحقیقی ذرائع کے مطابق بنگال کے علاوہ پڑوسی ریاست بہار و جھاڑکھنڈ میں لالہ کے لاتعداد بے نامی جائیداد ہیں۔ اب پڑوسی ریاست کے افسران سے بھی رابطہ کیاجارہاہے ۔ اس معاملے میں ای سی ایل کے آفیسر نے جرح کے بعد منھ کھولا اوربتایا کہ کوئلے کے غیرقانونی دھندے میں6لوگوں کی حصہ داری ہے ان کے کاروبار کو لالہ چلاتاتھا ۔ گزشتہ سنیچر کوشیکسپیئر سرانی میںسی بی آئی نے لالہ کے آفس میں تلاشی مہم چلائی ۔ وہاں سی بی آئی کو کافی معلومات ودستاویزات ملے ہیں جن میں بڑے لوگوں کے نام بھی شامل ہیں۔
Comments are closed.