Take a fresh look at your lifestyle.

کوتول پور میں لڑکی کی عصمت دری، ملزم عدالت میں لایا گیا

کوتول پور،6اکتوبر: کوتول پور تھانے کی پولس نے 12گھنٹے کے اندر عصمت دری کرنے والے ملزم کو مطلوبہ کے ساتھ عدالت میں لا کھڑا کر دیا۔ بامونا ای موڑ کے ایک کمپیوٹر سنٹر کی انسٹرکٹر کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آتے ہیں۔ اس میں اس کمپیوٹر سنٹر کے مالک کا نام آگے آیا۔ گزشتہ کل کو تول پور تھانے میں اس سنگین واقعہ کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ رپورٹ ملتے ہی پولس حرکت میں آگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ لڑکی اس کمپیوٹر سنٹر میں کئی بر سوں سے ٹرینر کے طور پر کام کرتی تھی۔ اسی کمپیوٹر سنٹر میں کام کرنے والی اس لڑکی نے مالک کے خلاف عصمت دری کی شکایت درج کروائی تھی۔ اس نے27ستمبر کو اس کے ساتھ زیادرتیاں کیں اور اسے بری طرح پیٹا تھا بعد میں اس نے پھر ایک بارزیادتی کی کو شش کی تھی مگر لڑکی نے اسے شادی کرنے کو کہا اس نے وعدہ کیا جس کی وجہ سے یہ معاملہ دب گیا تھا بعد میں مالک کے انکار کرنے پر اس نے تھانے میں یہ کیس درج کروا دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.