Take a fresh look at your lifestyle.

کورونا سے بچاﺅ کےلئے بھگوان بھی ماسک پہنے

مالدہ:17 اپریل مالدہ ضلع کے بھگوان چمنڈا کے مندر میں کورونا وائرس ے بچاﺅ کےلئے مورتی کے چہرے پر بھی ماسک لگایا گیا ہے۔پرانے مالدہ میونسپل کے تحتباچماری میں بھگوان چمنڈادیوی کی مورتی کے چہرے پر ماسک دیکھ کر لوگ کورونا وائرس کی شدت کو سمجھ رہے ہیں۔دوسری طرف مندرمینجمنٹ کا خیال ہے کہ لوگوں میں کورونا وائرس کے بارے میں بیداری لانے کےلئے مندر میں واقع چمنڈا دیوی کے مورتی کے منہ پر ماسک لگایاگیا ہے۔ غور طلب ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ لاک ڈاو¿ن کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ لوگوں سے درخواست کی جارہی ہے کہ گھروں میں ہی رہیں اور اگر ضرورت ہو تو چہرے پرماسک لگا کر گھر سے باہر نکلےں۔دوسری طرف بھگوان چمنڈا دیوی کی مورتی کے چہرے پر ماسک لگانے کے بارے میں طرح طرح کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مندر مینجمنٹ نے اچھی کوشش کی ہے جبکہ کچھ مقامی لوگ مندر میں دیوی کو بری نظروں سے بچانے کےلئے اس طرح کے اقدام اٹھانے کی بات کر رہے ہیں۔ تو کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی لانے کےلئے مندر میں ماں چمنڈا دیوی کے مورتی کے منہ پر ایک ماسک ڈال دیا گیا ہے۔قابل غور بات یہ ہے کہ پرانے مالدہ کے باچا ماری میں بنگلہ نئے سال کی آغاز میں ہر سال بڑی تعداد میں بڑے میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ذہن نشیں ر ہے کہ ہر سال بیساکھ مہینے کے پہلے ہفتے میں باطل طاقتوں کو ختم کرنے کےلئے دیوی چمنڈا کی پوجا ہوتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.