کورونا سے بچنے کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں موبائل فون ممنوع
کولکاتا 22 اپریل: ریاستی حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں موبائل فون ممنوع قرار دیا ہے۔ اس کے لیے تمام سرکاری اسپتالوں کو نوٹس بھیجا جاچکا ہے۔جس میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر نرس ہسپتال کے دیگر اسٹاف اور مریض ہسپتال میں موبائل فون سے باتیں نہیں کریں گے۔کیونکہ ہوسکتا ہے کہ کورونا وائرس موبائل کے ذریعہ آپ کو متاثر کرے۔گزشتہ سب کو نبانو سے ہدایت جاری کی گئی اور اس کی کاپی تمام سرکاری اسپتالوں میں سپرنٹنڈنٹ کو بھیج دی گئی۔ صرف یہی نہیں اس کی کاپی ضلع کے ڈی ایم ،چیف ہیلتھ افسر اور کرونا اسپتالوں کے سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی جا چکی ہے۔اس نوٹس میں صاف طور پر لکھا ہوا ہےکہ موبائل فون کے ذریعے بھی کو و یڈ 19 کا وائرس پھیل سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاستی حکومت نے تمام سرکاری اسپتالوں میں موبائل فون ممنوع قرار دیا ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹر نرس اور مریضوں کو اس ہدایت پر عمل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔موبائل فون کی جگہ و ہ بیسک فون اور لینڈ لائن فون استعمال کرسکتے ہیں۔ ہسپتال کے اسٹاف ڈاکٹر نرس ایک دوسرے سے اس طرح رابطے میں رہ سکتے ہیں۔جہاں فون نہیں ہے وہاں انٹر کام کے ذریعہ بات ہوگی۔ ہندوستان میں اب تک چھ سو باون افراد جان گنوا چکے ہیں۔ جبکہ بیس ہزار تین سو اٹھائیس افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔مغربی بنگال میں کرونا وائرس سے 16 افراد کی موت سامنے آئی ہے جب کہ چھ سو سے زائد افراد اس مرض کی زد میں ہیں۔
Comments are closed.