کولکاتا14 دسمبر:مغربی بنگال نے اشارہ دیا کہ کولکاتا اوردہلی کے درمیان پرواز کاسلسلہ روزانہ ہوگا ۔ ایک افسر نے بیان دیا کہ کولکاتا -دہلی سیکٹر سے روزانہ فضائی پرواز جلد ہوجائے گی۔ اس وقت کولکاتا -دہلی فلائٹ ہفتے میں تین دن سوموار، بدھ اورجمعہ کو اڑان بھر رہی ہے ۔ ائیرپورٹ آفیشیل کایہ کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے کووڈ-19 کی وجہ سے جولائی میں اس پر پابندی عائد کردی تھی ۔ جن میں نیو دہلی، ممبئی اورچنئی کی پروازیں بھی تھیں مگراب اس پابندی کوراحت مل گئی ہے۔ رکاوٹ دورہوگئی ہیں۔ فلائٹس بھی اس شہر میں ہفتے میں تین دنوں تک آئے گی اورجائے گی۔
Comments are closed.