Take a fresh look at your lifestyle.

کولکاتا میں نیم عسکری فوج تعینات‘ خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی:پولس کمشنر

کولکاتا 20 اپریل: آج کلکتہ پولیس کے کمشنر انو ج شرما نے کہا کہ انہوں نے سخت ہدایت دی ہے پولیس افسروں کوکہ اگر لوگ لا ک ڈ او¿ ن کے خلاف ورزی کر رہے ہیں تو ان پر سخت کارروائی کریں۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے افسروں سے اپیل کی ہے کہ وہ باہر گھومنے پھرنے والوں پر سختی کریں۔کولکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ لا ک ڈاو¿ن کا اہتمام کریں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پرسخت سے سخت سزا دی جائے۔آج کولکاتا میں بی ایس ایف فورس تعینات کی گئی ہے۔جواب پو رے شہر کی نگرانی کرے گی۔ہر پولیس پولیس اسٹیشن سے پولیس افسروں کے ساتھ یہ قومبٹ فورس کلکتہ کے سڑکوں اور گلیوں میں مارچ کریں گے تاکہ علاقے میں بھیڑ نہ ہو اور ماحول پورا سناٹا ر ہے۔ بلا ضر و رت کوئی بھی آدمی نکلتا ہے تو اس پر قانو نی کارروائی کی جائے گی اور اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ کیونکہ کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے لا ک ڈاو¿ن کا احترام کرنا بیحد ضروری ہے۔اگر اس میں ذرا سی بھی چو ک ہوئی تو نہ جانے کتنے لوگ کورونا وائرس سے دوچار ہوجائےں گے۔ اس مرض سے بچنے کے لئے لاک ڈ ا ﺅن ہی واحد سہارا ہے۔ اس لیے ہر کسی سے ریاستی حکومت اور پولیس انتظامیہ یہ گزارش کر رہی ہے۔ کولکاتاکے ریڈ زون علاقے کو گارڈ ریل سے گھیر دیا گیا ہے۔ تاکہ لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ آنا جانا نہ کر سکےں۔کولکاتا پولیس نے آج 150 لوگوں کو لا ک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا ہے جبکہ 40 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ تین ہفتوں سے تقریباً 500 2سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 700 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔سختی سے نپٹنے کے لیے کولکاتا پولیس نے بی ایس ایف کے جوانوں کا ساتھ لیاتاکہ حالات پر قابو کیا جاسکے۔ یہ فور س شہر کے نو ڈویژن میں متعین کیا جائے گا۔ لو کل تھانہ اور انتظامیہ کے ساتھ بی ایس ایف کے جوان گشت کریں گے۔ ہر ڈویژن میں آج بی ایس او کے جوان چلیں گے سیمی آٹومیٹک رائفل بھی ان کے ساتھ ہوگی۔ ان کے ذریعہ اب اس معاملے کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ لوگ بہت زیادہ من مانی کر رہے ہیں اور سماجی دوری کے اصول کی پامالی کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.