کولکاتا،28جولائی:کولکاتا پولس کی انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے مشترکہ طور پر چھاپے مارتے ہوئے شہر کی امہر اسٹریٹ سے ایک کوئنٹل گانجہ پکڑ کر سات افراد کو گرفتار کرلیا۔ کولکاتا میں تین مال بردار گاڑیوں کے ذریعہ کل 134.77 کلوگرام گانجا لایا گیا تھا۔ پولس عہدیدار نے بتایا کہ انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کے منشیات سیل کو اتوار کے روز خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بھاری مقدار میں گانجہ تین مال بردار گاڑیوں میں چھپا کر کولکاتا لایا گیا ہے۔ اس کے بعد پولس نے تفتیش شروع کردی۔ اسی دوران یہ انکشاف ہوا کہ مذکورہ گاڑیاں راجہ رام موہن سرانی میں دیکھی گئی ہیں۔پولس نے ایک جال بچھادیا اور جب سامان خریدنے والا آیا تو پولس نے چھاپہ مارا اور سب کو پکڑ لیا۔افسر نے بتایا کہ ساتوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جس کے بعد ان سب سے ریمانڈ پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔یہ گانجہ کہاں سے لایا گیا تھا اور اس گروہ سے کتنے افراد سے وابستہ ہیں ان کی تلاش کی جارہی ہے۔
Comments are closed.