کولکاتا 12اگست: 60برس کی اےک ضعیفہ جو کویڈ ۔۹۱ کی شکار تھیں اور اےمبولنس میں پڑی رہی اےک پرائیوےٹ نرسنگ ہو م کے سامنے ۔ مگر اسپتال کے ہائی اتھاریٹی نے ےہ شرط رکھ دےا تھا کہ پہلے 3لاکھ روپئے بطور اےڈوانس اسپتال کے کھاتے میں ڈالا جائے پھر اس مریضہ کو اسپتال میں داخل کےا جا ئے گا۔ اس کرونا میں مبتلا ضعیفہ کے اہل خانہ نے بتاےا کہ ان کے پاس صرف علاج کروانے کی رقم ہے ۔مطلوبہ رقم ان کے دسترس سے باہر کی بات ہے ۔ وہ مریضہ تملوک کی رہنے والی تھی اور شہر می اےک پرائیوےٹ اسپتال میں بھرتی ہونے کے لئے اےمبولےنس کے ذریعے وہاں آئی تھی مگر جب اس ضعیفہ کو اسپتال نے بھرتی کرنے سے انکار کر دےا تو اس کے بےٹے نے آنند پور پولس اسٹےشن میں اس کی رپورٹ لکھوائی ۔ بعد میں اس ضعیفہ کے بڑے بےٹے نے اپنی ماں کو اسپتال میں داخل کرنے کے لئے 2لاکھ روپئے دبئی سے بھےج دےا مگر اس وقت تک وہ ضعیفہ اےمبولےنس میں پڑی پڑی موت سے ہمکنار ہو گئی ۔ اسپتال کی اس سنگدلی اور حےوانےت کے خلاف اس عورت کے بےٹے نے اس پرائیوےٹ اسپتال کے خلاف محکمہ صحت کمیشن میں کےس درج کراےا ۔
Comments are closed.