Take a fresh look at your lifestyle.

گھریلوملازمہ پر تیزاب حملہ کیس میں نیا موڑ

مالدہ ،16،اپریل:مالدہ کے کرشنا کالی تلہ علاقے میں ایک گھریلو ملازمہ پر تیزاب پھینک کر اسے جان سے مارنے کی کوشش کے معاملے میں ایک نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ اپنے جسم پر خود ہی تیزاب پھینکنے کی سازش کرکے اس نے ملزم نوجوان کو جھوٹی سازش کے تحت پھنسانے کی کوشش کی ہے۔ملزم نوجوان کے لواحقین نے متاثرہ لڑکی پر الزام عائد کرتے ہوئے انگلش بازار پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔دوسری جانب متاثرہ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گذشتہ بدھ کے روز تھانہ انگلش بازار کے کرشنا کالی تلہ علاقے میں دوپہر کے وقت میں تیزاب پھینکنے کا معاملہ سامنے آیا۔ ملزم چندن رائے کے ذریعہ متاثرہ کو قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے ملزم چندن رائے کے خلاف پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ جس کے بعد پولس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ دوسری جانب مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ ملزم کو ایک جھوٹے مقدمے میں ایک سازش کے تحت متاثرہ لڑکی نے پھنسایا ہے۔یہ لوگ واقعے کے وقت موجود تھے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے خود اپنے ہاتھوں سے تیزاب ڈال کر نوجوان کو بدنام کیا ہے اورجھوٹے مقدمے میں پھنسایا ہے۔ اسی دوران ، ملزم چندن رائے کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اگر ملزم متاثرہ کے جسم پر تیزاب پھینکا ہوتا تو وہ جسم کے کسی خاص مقام پر نہیں گرتابلکہ جسم کے مختلف حصوں پر گرتا۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں حقیقت سامنے آجائے گی۔ اس نے متاثرہ لڑکی پر اپنے شوہر کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ متاثرہ لڑکی نے اس کی ساس کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔ جب کہ اس وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھی۔ دوسری طرف متاثرہ لڑکی نے ان تمام الزامات کو مسترد کردیا۔اس نے بتایا کہ ملزم نے اس کے جسم پر تیزاب پھینک کر اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔پولس نے دونوں طرف سے موصولہ شکایات کی بنیاد پر تفتیش شروع کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.