کولکاتا10 اکتوبر:© ترنمول کانگریس کاویمن ونگ نے سنیچر کو شہر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی ہاتھرس میںاجتماعی عصمت دری اور بی جے پی حکومت والی ریاست میںتشدد و بربریت میں لگاتار اضافہ کے خلاف اس ریلی میں عورتوں نے بھاری تعداد میں شامل ہوکر جن میں عورتوں کے مفادات سے بھڑنے والی کارکنان بھی موجود تھیں ان کے ہاتھوں میں جوپوسٹر تھے ان میںصاف طورپر لکھاتھا کہ ”دلت کی عورتیں و لڑکیاں ہماری بیٹیاں ہیں“ ہم ان کے خلاف ہونے والے ہرمظالم کی زبردست احتجاج کریں گے۔ اس کرونا کے ماحول میں ترنمول کانگریس کے قوانین سیل کایہ تیسرا احتجاجی ریلی ہے۔ منگل کے بعد جمعرات کو بھی اسی طرح کااحتجاجی جلوس عورتوں نے نکالاتھا شہر میں۔ ان کی یہ ریلی ہاجرا سے اسپلینڈ تک آیا لگ بھگ 3 کیلومیٹر طے کرکے۔ ترنمول مہیلا کانگریس کی صدر چندریمابھٹاچاریہ نے کہاکہ اس وقت اترپردیش و مدھیہ پردیش میں دلت لڑکیوں کے ساتھ جو انسانیت سوز حرکتیں اور ان کی عزت کوپامال کیاجارہاہے۔ وہ ملک کے لئے شرم کی بات ہے۔ ہم لوگ بی جے پی حکومت کی اس تشدد و مظالم کو برداشت نہیں کریں گے۔بھٹاچاریہ جو ممتا حکومت میںوزیر بھی ہیں انہوں نے صاف کردیاکہ ملک میں بھاجپا چھوٹی ذاتی اوربڑی ذاتی میں تفریق کی سیاست کررہی ہے۔ چھوٹی ذاتی کی لڑکیوں پرآئے دن تشدد اوران کی عزت لوٹی جارہی ہے۔ یہ ہم کبھی برداشت نہیں کریں گے۔ ایسی ہی احتجاجی ریلی بنگال کے ہر ضلع میں نکالی گئی ممتا بنرجی اورایم پی ڈیرک اوبرائن کو یوپی میں دلت مظلوم لڑکی کے گھروالوں سے یوپی حکومت نے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ جس پربنگال میں مہیلا سمیتی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
Comments are closed.