Take a fresh look at your lifestyle.

ہاکرس سنگرام کمیٹی کی فرہاد حکیم سے اپیل

0

پردیپ دا فوٹو
کولکاتا،24نومبر: ہاکر س سنگرام کمیٹی کا24 نومبر1996 میں بایاں محاذ حکومت میں جو بربریت و اکھاڑنے پر تحریک چلائی گئی تھی اب اس کے25برس پورے ہو ئے۔ اس احتجاجی تحریک میں ممتا بنرجی اور آپ لوگوں کی شمولیت نہ ہوئی تو اس وقت ہم لوگ ناامید ہوجاتے۔ آپ لوگوں نے جو کیا وہ قابل فخر والی بات ہے ۔ ہم نے آج تک یاد رکھا ہے ۔ اب حالات سخت ہیں، لا تعداد مز دور کسان، متوسط طبقے کی حالت تشویشناک ہے۔ مذہب کے نام پر لوگوں کو بانٹا جا رہا ہے ۔ ملک کو کارپوریٹ کے ہاتھوں بیچا جا رہا ہے پورا ملک درہم برہم ہو رہا ہے۔ کرونا وائرس کے بعد ابھی 80فیصد ہاکروں کی حالت خراب ہے اس کے بعد امفان سے جو برا حال ہوا وہ ناقابل بیان ہے۔ جن کے پاس تھوڑی پونجی رہی وہ تو قریب قریب ٹوٹ چکے ہیں۔ کئی تو غریبی و مفلسی سے تنگ آکر جان بھی دیدی ہے ہاکروں کی بری حالت دیکھ کر ہم لوگوں نے مرکزی حکومت سے امداد چاہی تا کہ 5000 روپے فی کس ہاکر کو دیا جائے مگر کٹھور حکومت کا دل نہیں پسیجا۔ اب قرض کے لئے نیشنل ہاکر فیڈریشن نے مختلف بینکوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے تا کہ10سے50ہزار تک کی مدد مل جائے مگر بینک 5000 سے زیادہ دینے کو تیار نہیں ہے اب سفارشی خط ملنے پر ہی بینک قرض دے سکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.