Take a fresh look at your lifestyle.

پندرہ ہزار یابا ٹابلیٹ کیساتھ ایک گرفتار

مالدہ،31،اکتوبر:خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے کے بعد موتھاباڑی تھانہ نے مہر ہ پور علاقے سے ایک مشتبہ اسمگلر کوپندرہ ہزار یابا ٹابلیٹ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ جمعہ کی رات خفیہ اطلاع کی بنیاد پر موتھاباڑی تھانہ کی پولس نے مہرہ پور بس اسٹینڈ کے قریب علاقے سے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ جس کے ساتھ یہ ممنوعہ دوا برآمد ہوئی۔ سنیچر کے روز پولس نے ملزم کو مالدہ ضلع عدالت میں پیش کیا اور 7 روزہ پولس ریمانڈ کا مطالبہ کیا۔ پولس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مشتبہ اسمگلر کا نام انارول شیخ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کالیاچک کے بالیا پور کا رہائشی ہے۔ وہ یہ گولیاں کالیاچک سے مہرہ پور وہاں سے پنچانند پور جارہا تھا۔لیکن اس سے پہلے ہی پولس نے اسے دھر دبوچا۔ پولس نے بتایا کہ ضبط شدہ ممنوعہ دوا کی قیمت کئی لاکھ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.