مالدہ 10اگست : مالدہ ضلع کے انگلش بازار تھانہکی پولیس نے2 اسمگلروں کو 530 گرام براو¿ن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انٹلیجنس کی بنیاد پر اتوار کی رات انگلش بازار کے علاقے مادھو گھاٹ میں ، 34 نمبرقومی شاہراہ پر 2اسمگلروں کو براو¿ن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا ۔ دونوں کو آج مالدہ ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سوموار کے روز تھانہ انگلش بازار کے آئی سی مدن موہن رائے نے بتایا کہ دونوںا سمگلر گذشتہ رات براو¿ن شوگر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔ انٹلیجنس کی بنیاد پر پولیس نے سفید وردی میں ایک مہم چلائی اور اسمگلروں کو پکڑ لیا۔ ان کے پاس سے 530 گرام براو¿ن شوگر برآمد ہوئی ، جس کی مارکیٹ قیمت قریب 10لاکھ روپئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسمگلروں کے نام پیوش منڈل اور پریم کمار منڈل ہیں۔ ان میں سے ، پیوش تھانہ فرکا تھانے کے کولی یارہ کا رہائشی ہے جبکہ پریم کمار منڈل کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ تھانہ وشنو نگر کے منڈئی علاقے کا رہائشی ہے۔ دونوں اسمگلروں کو آج مالدہ ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔
Comments are closed.