Take a fresh look at your lifestyle.

بغیرماسک گھر سے نکلنے پر 122 افراد گرفتار

کولکاتا،یکم،اکتوبر:کولکاتا میں کرونا وبا سے بچنے کےلئے ریاستی حکومت نے ماسک پہنے بغیر باہر نکلنے پر روک لگادی ہے اور ماسک کو لازمی قرار دے دیا ہے ، اس کے باوجود بغیر ماسک پہنے ہوئے لوگ گھروں سے باہر آرہے ہیں۔ جمعرات کی دوپہر 12 بجے تک 122 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو بغیر ماسک کے گھروں سے باہر آئے تھے۔ لال بازار میں کولکاتا پولس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک گاڑی کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 48 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو بلا وجہ گھروں سے باہر گھوم رہے تھے اور سڑک پر تھوکنے کے الزام میں 09 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.