Take a fresh look at your lifestyle.

مکئی کی بوری سے 15لاکھ کے گانجہ کیساتھ دو گرفتار

جلپائی گوڑی،03،جون :جلپائی گوڑی تھانہ کی پولس نے ایک بار پھر دو اسمگلروں کو بھاری مقدار میں گنجا کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ پولس نے بتایا کہ بدھ کے روز جلپائی گوڑی کے پہاڑ پور موڑ علاقے میں ایک ٹرک کو قریب 250 کلو بھنگ کے ساتھ پکڑا گیا۔ بھنگ کے پیکٹ مکئی کی بوری کے اندر چھپاکر رکھا گیا تھا۔ گانجہ کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 15لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔ پولس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولس نے بتایا کہ گانجہ اسمگلنگ کے لئے ٹرک دھوپ گوڑی اور ماتھابھانگا علاقے سے گزر رہا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں سلی گوڑی، دھوپ گوڑی قومی شاہراہ سے بھنگ کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک کے بعد ایک پولس نے چھاپہ ماری مہم میں بھنگ پکڑا ہے۔ اس سے قبل بھی پولس نے اس راستے سے بھاری مقدار میں گانجہ اسمگل کیا جارہا تھا۔ پولس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولس بھی اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہ گانجہ کی اسمگلنگ سے اور کون لوگ وابستہ ہےں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.