Take a fresh look at your lifestyle.

کیلو گانجہ کیساتھ تین اسمگلر گرفتار150

جلپائی گوڑی،11،جون : آسام اور ناگالینڈ ہوتے ہوئے مرشد آبادمیں گانجہ کی اسمگلنگ ہو رہی تھی۔اس دوران جلپائی گوڑی تھانہ کی پولس نے 150 کلو بھنگ کے ساتھ تین اسمگلروں کو گرفتار کر لیا۔ پولس ذرائع کے مطابق ٹرک سے آسام اور ناگالینڈ کے راستے چرس کو مرشد آباد اسمگل کیا جارہا تھا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرجمعرات کے روز ایک ٹرک سے گانجا کی بھاری مقدار پکڑی گئی جو 130 نمبر قومی شاہراہ سے گزر رہا تھا۔جسے جلپائی گوڑی کے گوشالہ مہات علاقے سے پکڑا گیا۔ پولس نے بتایا کہ اسمگلروں کے نام ستندر یادو ، ایوب علی اور ساہول کمار ہیں۔ ان سب کا تعلق آسام اور اتر پردیش سے ہے۔ پولس تفتیش میں اسمگلروں نے بتایا کہ ضبط شدہ گانجہ آسام اور ناگالینڈ کے راستے مرشد آباد اسمگل کرنے کا منصوبہ تھا۔ پولس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ نیز اسمگلر گینگ کے دیگر ممبروں کے بارے میں بھی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.