کولکاتا،13جولائی:کولکاتا پولس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی اطلاع پر ضلع ندیا کی پولس نے ایک اسمگلر کو 15000 کالعدم کف سیرپ فینسی ڈریل کے ساتھ گرفتار کیا۔اس کی شناخت سوشانتو گھوش کے نام سے ہوئی ہے۔وہ ماجدیہ کا رہائشی ہے۔ ایس ٹی ایف کے ڈپٹی کمشنر آئی پی ایس اپارجیتا رائے نے سوموار کی سہ پہر کو اس کے بارے میں معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ صبح کے وقت ایس ٹی ایف نے اس کے بارے میں ندیا ڈسٹرکٹ پولس کو آگاہ کیا۔ جس کے بعد کرشن نگر ضلع پولس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو روک لیا۔ تلاشی لینے پر اس سے 15 ہزار بوتلیں فینسی ڈریل برآمد ہوئی۔ اسے غیر قانونی طور پر بنگلہ دیش اسمگل کیا جانا تھا۔اس کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
Comments are closed.