Take a fresh look at your lifestyle.

ماسک کے بغیر باہر نکلنے والے 154 گرفتار

کولکاتا،5،ستمبر:مغربی بنگال حکومت کی جانب سے لاک ڈاو¿ن کے باوجود پولس ٹیم نے دو سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے جو کولکاتا میں پابندیوں کو درکنار کرتے ہوئے بغیر کسی ماسک کے گھروں سے باہر گھوم رہے تھے۔ ہفتے کے روز لال بازار میں کولکاتا پولس ہیڈ کوارٹر میں بتایا گیا ہے کہ دوپہر 12 بجے تک مجموعی طور پر 154 افراد پکڑے گئے ہیں جو ماسک پہنے بغیر گھروں سے باہر جا رہے تھے۔55 افراد کو گرفتار کیا گیا جو بلا وجہ اپنے گھروں سے باہر نکلے گھوم رہے تھے۔ اس کے علاوہ 1 گاڑی کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے جس کے ذریعے لوگ باہر نکلے۔ ایسے 13 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سڑک پر تھوک رہے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.