کولکاتا،/12اگست:ہمالیہ کمپنی کا بچوں والا سامان لے جانے والا ٹرک راستے سے غائب ہوگیا تھا۔ اس معاملے میں دو افراد کو سازش کرنے اور سامان غائب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس بارے میں بدھ کی سہ پہرکولکاتا پولس کے بہالا ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں معلومات دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ تاراتلہ کی پولس نے واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا۔پولس ذرائع کے مطابق کچھ دن قبل بچوں کا سامان لے جانے والا ایک ٹرک بالی پل سے مدھیم گرام کی طرف جا رہا تھا جب کہ اسے ہوڑہ کے الوبیڑیا میں ایک ای کامرس کمپنی کے گودام کی طرف جانا تھا۔سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر پولس کو معلوم ہوا کہ سامان کسی اور جگہ پر ٹرک سے نکال کر لوڈ کیا جارہا تھا۔ سامان سے لدے دوسرا ٹرک مہیش تلہ کےلئے روانہ ہوا تھا۔پولس کا خیال ہے کہ ٹرک ڈرائیور نے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر ایک بزنس مین کو ٹرک کا سامان فروخت کرنے کی سازش کی۔ٹرک ڈرائیور نے اپنا موبائل بھی بند کرلیا اور منصوبہ بند طریقے سے سامان فروخت کرنے کے بعد دوسری ریاست فرار ہوگیا۔5 اگست کو پولس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ پولس ان الزامات کی بنیاد پر تفتیش کر رہی ہے۔ آخر کار پولس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے واقعے میں ملوث ڈرائیور کے ساتھی اور کاروباری شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان کی شناخت ایس موہن راو(26) اور جتیندر رائے (31) کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ، مہیش تلہ کے ایک گودام سے لاپتہ ٹرک کی ساڑھے 6 لاکھ کی اشیاءبھی برآمد ہوئی ہے۔
Comments are closed.