مرشد آباد:22،ستمبر: مغربی بنگال میں القاعدہ کا نیٹ ورک بہت بڑا ہوگیا ہے۔ بنگال میں دنیا کے سب سے خوفناک دہشت گرد تنظیم القاعدہ کےلئے بھی زیادہ لوگ کام کر رہے ہیں۔ یہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کاکہنا ہے۔واضح ہو کہ این آئی اے جس نے مرشد آباد سے القاعدہ کے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا ۔تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ ریاست میں زیادہ سے زیادہ لوگ اس دہشت گرد تنظیم کے لئے کام کر رہے ہیں۔ این آئی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سنیچر کے روز مرشد آباد سے گرفتار چھ افراد سے تفتیش سے مالدہ کے دو افراد کاانکشاف ہوا جو ان کے ساتھ کام کرتے تھے۔عہدیدار نے کہا کہ القاعدہ کا نیٹ ورک مغربی بنگال کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں میں بھی پھیلا ہوا ہے۔ بلکہ ضلع مالدہ کے دو افراد نے بھی جمعرات کی شب مرشد آباد کے گھر پر ہونے والے اجلاس میں شرکت کی۔ وہ جمعہ کی صبح وہاں سے روانہ ہوئے اور سنیچر کے روز چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں مفرور ہیں اور ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔این آئی اے ذرائع کے مطابق ریاست سے گرفتار کیے گئے چھ افراد میں دو طلباءبھی شامل ہیں اور ان کا کشمیر سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں سے قریبی رابطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں طلباءکے قبضے سے کچھ سم کارڈز ، لیپ ٹاپ اور فون سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا کشمیر میں نامعلوم افراد سے رابطہ ہے۔ذرائع نے بتایا ، "دو طلباءمیں سے ایک ڈومکل ، بسنت پور انجینئرنگ کالج ، کمپیوٹر سائنس میں سیکنڈ ایئر گریجویٹ طالب علم ہے جبکہ دوسرا کریم پور کے کالج میں فرسٹ ایئر کا طالب علم ہے۔ ان دونوں کے استعمال کردہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون نے کشمیر ، کیرالہ اور دیگر ریاستوں میں رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔این آئی اے افسر نے بتایا کہ ان دونوں طلباءنے بہت سے سم کارڈ استعمال کیے تھے۔ ان سم کارڈوں کا استعمال کرتے ہوئے بہت سے واٹس ایپ چیٹس اور ویڈیو کانفرنسنگ کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ذریعہ واٹس ایپ پر بہت سے گروپس تشکیل دیئے گئے تھے۔ بہت سی ایپس مواصلات کےلئے استعمال کی گئیں۔ دونوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم نے ابو سفیان کے مرشد آباد میں مکان پر چھاپہ ماراجہاں سے چھ دہشت گردوں کو گرفتارکیا گیا ، اور اتوار کی رات اہل خانہ سے باز پرس پر انہوں نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم نے گھر سے برقی سرکٹ اور دیگر سامان برآمد کیا اور پتہ چلا کہ سفیان کے گھر میں کنکریٹ کا ایک بنکر ہے۔اہم بات یہ ہے کہ این آئی اے نے سنیچر کے روز کیرالہ اور مغربی بنگال میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور پاکستان کے زیر اہتمام القاعدہ کے ماڈیول کے 9 ارکان کو گرفتار کیا۔ تاہم ، ابو سفیان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ جسے بنکر کہا جارہا ہے وہ دراصل ایک ٹوائلٹ ٹینک کےلئے بنایا ہوا ٹینک ہے۔
Comments are closed.