Take a fresh look at your lifestyle.

غیرملکی پرندوں کے اسمگلنگ سے جڑے دو افراد گرفتار

0

کولکاتا22جون۔ سنٹرل انٹیلی جنس ریونیو بیورو (ڈی آر آئی) نے غیر ملکی پرندوں کی اسمگلنگ گینگ کے دو بدنام اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ معلومات ڈی آر آئی ایسٹرن ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر پارتھا پریتم باسو نے ایک نیوز پورٹل کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران خلاصہ کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ غیر ملکی پرندے بنگلہ دیش سے کولکاتا اسمگل کیے گئے تھے اور یہاں سے بنگلور بھیجے جارہے تھے۔ اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد ، ڈی آر آئی ٹیم نے کولکاتا کسٹمز ڈیپارٹمنٹ اور اسٹیٹ وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کی مشترکہ مدد سے ان پرندوں کو بازیافت کرکے دو اسمگلروں کو پکڑ لیا۔ اسے 21 جون کو دم دم ایئر پورٹ کے ذریعے بنگلور روانہ کیا جارہا تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد ڈی آر آئی ٹیم نے اچانک چھاپے ماری کاروائی کا آغاز کیا اور اسکے نتیجے میں اسمگلروں کو پکڑ لیا گیا۔ بازیاب ہوئے پرندوں کو علی پور کے چڑیا گھر کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس میں 22 غیر ملکی پرندے ہیں جو پنجرے میں رکھے گئے تھے۔ تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ انہیں بنگلہ دیش سے ملحق بنگاﺅں بارڈر سے کولکاتا لایا گیا تھا۔ ڈی آر آئی نے بتایا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں اسمگلر کی عمر 30 سال سے کم ہے۔ تاہم فی الحال اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.