Take a fresh look at your lifestyle.

آتشیں اسلحہ سمیت دو گرفتار

0

کوچ بہار،29،جون : کوتوالی تھانہ کی پولس نے دو نوجوانوں کو آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔ پولس ذرائع کے مطابق ملزموں کے نام راجیو ٹھاکر (31) اور گوتم مشرا (32) بتائے جارہے ہیں۔ دونوں کوچ بہار شہر کے ایک نمبر وارڈ کے منٹوداس گپتاپلی کے رہائشی ہیں۔ معلومات کے مطابق اتوار کی رات پولس نے ہنگر گھاٹ کے علاقے میں چھاپہ مارا اور دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ ان کے پاس سے کارتوس سمیت ایک دیسی ساختہ بندوق برآمد ہوئی۔ ایک پولس افسر نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس بات کا پتہ لگایا جارہاہے کہ ان لوگوں نے آتشیں اسلحے کو کس مقصد سے رکھا اور ان کا کیا منصوبہ تھا۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں کوچ بہار کے مختلف علاقوں میں آتشیں اسلحے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کچھ دن پہلے پھانسیرگھاٹ علاقے سے پولس نے ایک نوجوان کو آتشیں اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل دن ہاٹا سے آتشیں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔ پولیس اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں آتشیں اسلحہ کہاں سے لایا جارہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.