Take a fresh look at your lifestyle.

پوجا سے پہلے 2اکتوبر کو چڑیا خانے کھلنے سے تفریح کا مزہ دوبالا

کولکاتا ۔ 18ستمبر : آئندہ 2اکتوبر سے علی پور چڑیا خانہ نیز ریاست کے سبھی چڑیا خانہ کھل جائیں گے کوویڈ۔19کی وجہ سے یہ سارے چڑیا گھر غیر معینہ مدت کیلئے بند تھے ۔ اب یہ سارے چڑیا خانے بشمول علی پور چڑیا گھر 2اکتوبر سے شائقین و تفریح پسند لوگوں کے لئے کھل جائیں گے درگا پوجا سے پہلے یہ ایک نہایت ہی خوش کن خبر ہے ۔ بنگال کے سیر سپاٹے کرنے والے لوگوں کیلئے علی پور چڑیا خانے کی آن لائن بکنگ 23ستمبر سے شروع ہوجائیں گی ۔ 10برس سے نیچے و 65سال کے معمر مرد و خواتین کو لے کر اس وقت سفر کرنے میں زیادہ اختیاط برتنے ہوں گے بہر حال بنگال میں درگا پوجا سے پہلے جو علی پو ر چڑیا خانہ کھل رہا ہے ۔ 7اکتوبر سے یہ بنگال کے لوگوں کیلئے جو بوجھ بنے سے زیادہ عرصے تک اپنے اپنے گھروں میں وبائی مرض کی وجہ سے محصور تھے اب کھلی فضا میں سانسیں لیں گے پھر چڑیا گھرمیں آکر خود کو تروتازہ کریں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.