چکولیا (اتر دیناج پور) 10 اگست: زمین پر قبضے کو لےکرحکمراں ترنمول کانگریس اور فارورڈ بلاک کے حامیوں کے مابین جھڑپ میں دونوں اطراف کے دس افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد پیر کی صبح اتر دیناجپور ضلع کے چکولیا تھانہ کے ودیانند پور گرام پنچایت کے گوےال ڈوب گاو¿ں میںسنسنی پھےل گئی۔ جیسے ہی دونوں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے مابین تصادم کی اطلاع ملی تھانہ چکولیا کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔ نیز علاقے میں پولیس کے گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق فارورڈ بلاک کے حامی پیر کی صبح زمین پر قبضہ کرنے گئے تھے۔ وہاں ترنمول کے حامیوں نے اسے روک دےا۔ یہ دیکھ کر دونوں جماعتوں کے حامی ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے۔ دونوں نے ایک دوسرے پر حملہ کرنا شروع کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکال کر چکولیا بلاک ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی ہے۔ چکولیا پولیس اسٹیشن کے ساتھ ساتھ علاقے میں گوےال پوکھر چوکی کی پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔ چکولیا تھانے کے او سی پروان منڈل نے بتایا کہ زمین کے حصول کو لے کر دونوں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے مابین تنازع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں تفتیش کی جارہی ہے تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔
Comments are closed.