Take a fresh look at your lifestyle.

دنوں2 کیلئے نبانہ بند، جراثیم کش دوائیوں کا چھڑکاو

کولکاتا،13اگست: مغربی بنگال کا ریاستی سکریٹریٹ’نابنو‘ اب دو دنوں کے لئے بند رکھا جا ئے گا جمعرات اور جمعہ کو تا کہ پورے نابنو کو سینی ٹائز کیا جا سکے ایسا ہی ایک اعلیٰ افسر نے بتایا۔ہوڑہ میں 14 منزلہ عمارت نابنو میں دو دنوں کے لئے جراثیم کش دوائیں چھڑکاجائے گاتاکہ پورا نابنو جراثیم سے پاک ہوجائے گا۔حالانکہ مارچ سے جب کوویڈ-19 کا عتاب شہر میں نازل ہوا تھا تب سے وقفے وقفے سے نابنو میں سینی ٹائز کروایا جا رہا ہے اس سنگین ماحول میں سکریٹریٹ میں50 فیصد متبادل دنوں میں عملے اپنا کام انجام دے رہے ہیں جب کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی چھٹی کے دنوں میں بھی پابندی سے نابنو آرہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments are closed.