مالدہ ، 03 اکتوبر۔ مالدہ ضلع کے تھانہ کالیاچک پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک مہم چلائی اور دو اسمگلروں کو 256 گرام براو¿ن شوگر کے ساتھ گرفتار کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں اسمگلروں کو جمعہ کی رات دیر گئے تھانہ کالیاچک کے ڈنگا علاقے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان سے پلاسٹک میں رکھی ہوئی 256 گرام براو¿ن شوگر برآمد ہوئی ، جس کی مارکیٹ ویلیو تقریبا ًپانچ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے اس کے پاس سے ایک مسروقہ موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی۔ ہفتے کے روز دونوں کو مالدہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسمگلروں کے نام راجیو اختر اور صیب اختر ہیں۔ دونوں کالیاچک علاقے کے رہائشی ہیں۔ کل رات گئے ، وہ موٹرسائیکل سے براو¿ن شوگر اسمگل کرنے آئے تھے۔ اس سے قبل دونوں کو پولیس نے مہم چلا کر گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments are closed.