Take a fresh look at your lifestyle.

لاکھ 20کے گانجہ کیساتھ اسمگلر گرفتار

0

شمالی دیناج پور،/8اگست:شمالی دیناج پورضلع کے کرن دیگھی تھانہ کی ٹریفک پولس نے ایک شخص کو 190 کلو گانجہ کے ساتھ گرفتار کیا جس کو جنوبی رائے پور کے مایاگوڑی سے کمار گنج اسمگل کیا جارہا تھا۔ پولس ذرائع کے مطابق جمعرات کی رات منی ٹرک میں اتنی بڑی مقدار میں بھنگ اسمگل کی جارہی تھی۔ انٹلیجنس کی بنیاد پر پولس نے 34نمبر قومی شاہراہ پر تلاشی لی اور تھانہ کرن دیگھیکے ہوڑہ پل پر تلاشی مہم چلا کر گانجہ سے لدی منی ٹرک کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں بھنگ پکڑ لیا گیا۔ پولس نے اس معاملے کے الزام میں کوکن داس (35)نامی شخص کو گرفتار کیا ہے۔ وہ کمار گنج کا رہائشی ہے۔ پولس کے مطابق خفیہ اطلاع ملتے ہی کرن دیگھی کی پولس موقع پر پہنچ گئی اور ٹرک کو اپنے قبضہ میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی صدر گووند سکدر کی قیادت میں پولس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولس نے بتایا کہ پکڑی گئی بھنگ کی مارکیٹ ویلیو 20 لاکھ روپے ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس انوپم سنگھ نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی سرحد پر واقع کمار گنج میں گانجا اسمگلر گینگ سرگرم ہوگیا ہے۔ پولس اس کے خلاف سخت کارروائی کررہی ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.